پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شبھم شب کی غزلیں — Shubham Shab Ghazals

شبھم شب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ایسا تو نہیں ہے کہ محبت نہیں کرتا (غزل)

ایسا تو نہیں ہے کہ محبت نہیں کرتا

جو شخص بیاں کرنے کی ہمت نہیں کرتا

آفس بھی چلے جاتے ہیں یہ ٹوٹے ہوئے لوگ

دل ٹوٹنے پر اب کوئی وحشت نہیں کرتا

وہ شخص ہے انسان کی صورت میں فرشتہ

جو شخص کسی سے بھی شکایت نہیں کرتا

جب بھی اسے دیکھوں تو عقیدت سے جھکے سر

جھوٹے ہیں جو کہتے ہیں عبادت نہیں کرتا

وہ حال ہوا عشق میں جیسے کہ کوئی بھی

جنگل میں درختوں کی حفاظت نہیں کرتا

چھ دنوں دفتر سی دنیا چند یہ اتوار لوگ (غزل)

چھ دنوں دفتر سی دنیا چند یہ اتوار لوگ

شاعری ہے چائے بھی ہے اور کچھ دل دار لوگ

آپ ہم سے پوچھتے ہیں کیا کمایا آپ نے

زندگی بھر کی کمائی ہیں یہی دو چار لوگ

جنگ کھل کر ہو رہی ہے اور اس پر فخر بھی

آج بھی چھپ چھپ کے لیکن کر رہے ہیں پیار لوگ

ہم شکایت کر رہیں ہیں یہ جہاں بے کار ہے

ہیں نہیں سچ پوچھیے تو اس کے بھی حق دار لوگ

ساتھ اچھے دوست ہوں تو جھیل لیں گے درد بھی

بن گئے پر دوست میرے ایک دو مکار لوگ

جو کبھی رستہ ہوا کرتے تھے سب کے واسطے

چند لوگوں کے سبب سے ہو گئے دیوار لوگ

ہم تو خود دنیا کی بستی کے ستائے لوگ ہیں

کیا کسی کا دل دکھائیں گے رے ہم فنکار لوگ

میں لکھا کرتا تھا پہلے صرف اپنے واسطے

ایک جیسے غم تھے تو سننے لگے اشعار لوگ

مزید غزلیں از شبھم شب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں