پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شبھم کشیپ کی غزلیں — Shubham Kashyap Ghazals

شبھم کشیپ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دیش بھکتی بے اثر آدھے ادھر آدھے ادھر (غزل)

دیش بھکتی بے اثر آدھے ادھر آدھے ادھر

ہیں دھرم کے نام پر آدھے ادھر آدھے ادھر

دل پگھلتے ہی نہیں مظلوم کی فریاد پر

سب ہیں پتھر کے جگر آدھے ادھر آدھے ادھر

کاٹ دیجے گا کتاب زندگی سے میرا نام

جوڑ دینا پھر سفر آدھے ادھر آدھے ادھر

آ گئے ہے آندھیوں کی زد پہ کیا برگ و شجر

ہیں پرندے شاخ پر آدھے ادھر آدھے ادھر

چاند دیکھا منچلوں نے جس گھڑی ہے بام پر

چڑھ گئے دیوار پر آدھے ادھر آدھے ادھر

حادثہ کوئی نہ کوئی پیش آیا ہے ضرور

صف بہ صف ہیں سب بشر آدھے ادھر آدھے ادھر

قتل و خوں جمہوریت کا ہر طرف ہے آج کل

ہیں وفا کے نام پر آدھے ادھر آدھے ادھر

صحن سے دیوار مل کر اب گرانی ہے ہمیں

خوش نہیں لگتے پسر آدھے ادھر آدھے ادھر

سر پرستی اہل دانش کی اگر حاصل رہی

جھک نہیں سکتے ہیں سر آدھے ادھر آدھے ادھر

گردشوں سے کھیلنا ہے کام میرا اب شبھمؔ

لاکھ ہو خوف و خطر آدھے ادھر آدھے ادھر

جو مل جائے اک ہم سفر خوب صورت (غزل)

جو مل جائے اک ہم سفر خوب صورت

تو ہو جائے اپنا سفر خوب صورت

ہے اپنوں میں شام و سحر خوب صورت

جہاں ہے محبت وہ گھر خوب صورت

ہمیں عشق ہے آپ سے آج بھی تو

ہے چاہت کا کتنا اثر خوب صورت

کمر بستہ جو ہے اڑانوں پہ اپنی

انہیں ہے پرندوں کے پر خوب صورت

ہے وہ خوب صورت جو غم آشنا ہے

خدا کی نظر میں بشر خوب صورت

وظیفہ شبھمؔ جن کا نام وفا ہے

حیات ان کی مثل قمر خوب صورت

مزید غزلیں از شبھم کشیپ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں