شبھا شکلا مشرا ادھر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
وقت کا دامن پھسلتا جا رہا ہے (غزل)
وقت کا دامن پھسلتا جا رہا ہے
عمر کا پل پل نکلتا جا رہا ہے
ہو گئی ہے زندگی ویران جیسی
کس طرح سب کچھ بدلتا رہا ہے
کیا پتہ یہ راہ نکلے گی کہاں پر
یہ زمانہ جس پہ چلتا جا رہا ہے
گھل رہا ہے سنکھیا کتنا ہوا میں
ہر طرف موسم بدلتا جا رہا ہے
سوچ میں چنگاریاں سی اٹھ رہی اب
من میں اک ارماں مچلتا جا رہا ہے
مون ہوتی جا رہی ہے کامنائیں
شور میں ماحول ڈھلتا جا رہا ہے
دیکھتے ہیں آسماں کے خواب تو سب
حوصلہ لیکن پگھلتا جا رہا ہے
بیٹیاں بنداس ہوتی جا رہیں تو
ہاتھ سے بیٹا نکلتا جا رہا ہے
کون ہو سکتا ہے اک ماں کے سوا
جس کا ہر آشیش پھلتا جا رہا ہے
الجھنوں میں ہی الجھتی زندگانی رہ گئی (غزل)
الجھنوں میں ہی الجھتی زندگانی رہ گئی
بس وفاؤں کی بدولت شادمانی رہ گئی
تم فلک پر چاند بن کر روشنی دیتے رہے
میں مہکتی سی تمہاری رات رانی رہ گئی
خواب سب بے نور ہیں بے رنگ گم سم رونقیں
زندگی تم بن کہاں اب زعفرانی رہ گئی
ڈھل رہی ہے شب اداسی درد کا عالم ہوا
یہ سپرد خاک دنیا فانی فانی رہ گئی
جسم کو کر کے جدا جگ ہو گیا مصروف پر
روح میں ٹھہری محبت کی روانی رہ گئی
بن کے دشمن یہ مقدر پل سنہرے لے گیا
پر ہنسی جس سے ادھرؔ پر وہ نشانی رہ گئی