پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شری کمار شری کی غزلیں — Shri Kumar Shri Ghazals

شری کمار شری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اک عمر گزاری ہے بس عشق نبھانے میں (غزل)

اک عمر گزاری ہے بس عشق نبھانے میں

جاتے تو کہاں جاتے بے درد زمانے میں

کردار بڑا کر لو دیکھو یہ تماشا پھر

سب مل کے ہیں جٹ جاتے آکاش جھکانے میں

بچپن کی مری چیزیں پرکھوں کی نشانی کچھ

نکلی ہے یہی دولت اما کے خزانے میں

یہ عشق کا موسم ہے ساون کا مہینہ ہے

بادل بھی گرج برسے دھرتی کو لبھانے میں

ایمان ہے بک جاتا بک جاتے یہاں انساں

کیا رکھا ہے دیوانو اب پیسے کمانے میں

چھپا ہوا وہ پیمبر تلاش کرتا ہوں (غزل)

چھپا ہوا وہ پیمبر تلاش کرتا ہوں

میں خود کو خود میں ہی اکثر تلاش کرتا ہوں

جہاں میں تیرا میں پیکر تلاش کرتا ہوں

لرزتے ہونٹوں کے منظر تلاش کرتا ہوں

بھٹک گیا تھا جہاں میں وہیں تو ہوں اب بھی

جی ہاں میں رستوں پہ رہبر تلاش کرتا ہوں

تجھے بھلانے کی کوشش کے بعد اب پھر سے

میں تیرے فون کا نمبر تلاش کرتا ہوں

مزید غزلیں از شری کمار شری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں