پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شری امر امرتسری کی غزلیں — Shree Amar Amritsari Ghazals

شری امر امرتسری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پریت کی ریت نیاری (نظم)

پریت کی ریت نیاری

جگ سے

دنیا والے جب سوتے ہیں

پریمی چھپ چھپ کر روتے ہیں

ویاکل اور بے سدھ ہوتے ہیں

پریم مندر کے پجاری

جو نہ چاہے بات بھی کرنا

اس کو چاہنا اس پر مرنا

من کی بات بتاتے ڈرنا

بن کر پریم بھکاری

چوٹیں کھانا دردیں پینا

جینا مرنا مرنا جینا

دل پھٹنا آشا سے سینا

کھا کر پریم کٹاری

مزید غزلیں از شری امر امرتسری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں