پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شردھا جین کی غزلیں — Shraddha Jain Ghazals

شردھا جین کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کہاں بننا سنورنا چاہتی ہوں (غزل)

کہاں بننا سنورنا چاہتی ہوں

میں خوشبو ہوں بکھرنا چاہتی ہوں

اب اس کے قاتلانہ غم سے کہہ دو

میں اپنی موت مرنا چاہتی ہوں

ہر اک خواہش خوشی اور مسکراہٹ

کسی کے نام کرنا چاہتی ہوں

گہر مل جائے شاید سوچ کر پھر

سمندر میں اترنا چاہتی ہوں

زمانہ چاہتا ہے اور ہی کچھ

میں اپنے دل کی کرنا چاہتی ہوں

ہیں آوارہ خیالوں کے پرندے

میں ان کے پر کترنا چاہتی ہوں

کوئی بتلائے کیا ہے میری منزل

تھکی ہوں اب ٹھہرنا چاہتی ہوں

اپنے ہر درد کو اشعار میں ڈھالا میں نے (غزل)

اپنے ہر درد کو اشعار میں ڈھالا میں نے

ایسے روتے ہوئے لوگوں کو سنبھالا میں نے

شام کچھ دیر ہی بس سرخ رہی حالانکہ

خون اپنا تو بہت دیر ابالا میں نے

بچے کہتے ہیں کہ احسان نہیں فرض تھا وہ

اپنی ممتا کا دیا جب بھی حوالہ میں نے

کبھی سرکار پہ قسمت پہ کبھی دنیا پر

دوش ہر بات کا اوروں پہ ہی ڈالا میں نے

لوگ روٹی کے دلاسوں پہ یہاں بکتے ہیں

جب کہ ٹھکرا دیا سونے کا نوالہ میں نے

آپ کو شب کے اندھیرے سے محبت ہے رہے

چن لیا صبح کے سورج کا اجالا میں نے

آج کے دور میں سچ بول رہی ہوں شردھاؔ

عقل پر اپنی لگا رکھا ہے تالا میں نے

مزید غزلیں از شردھا جین ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں