پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شوبھا کرن کی غزلیں — Shobha Kiran Ghazals

شوبھا کرن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مت اڑو بے دھڑک ہواؤں میں (غزل)

مت اڑو بے دھڑک ہواؤں میں

زہر ہی زہر ہے فضاؤں میں

بے وفاؤں میں ہو گئے شامل

تھے کبھی وہ بھی با وفاؤں میں

سب ہیں بے چین اک جھلک کے لیے

کچھ ہے جادو تری اداؤں میں

پیاس بجھ جائے آج پیاسوں کی

زلف لہرا دو اب گھٹاؤں میں

وہ ہی قاتل ہے زندگی بھی وہی

ہے اثر ہی کہاں دواؤں میں

اب عنایت کرے تو کیا وہ کرے

گھر گئی ہے وہ ناخداؤں میں

وہ جو کہتا تھا زندگی مجھ کو (غزل)

وہ جو کہتا تھا زندگی مجھ کو

درد دل دے گیا وہی مجھ کو

اس سے ملنے میں وقت پر جاؤں

اس نے تحفے میں دی گھڑی مجھ کو

تیری فرقت میں جھیل سی آنکھیں

لگ رہیں جانے کیوں ندی مجھ کو

پھر اچانک کسی کی یاد آئی

جب ملی میری ڈایری مجھ کو

اب اندھیرے سکون دیتے ہیں

چبھ رہی ہے یہ روشنی مجھ کو

کتنی لمبی ہے ہجر کی گھڑیاں

ایک اک پل لگے صدی مجھ کو

سب میسر تو ہے مجھے لیکن

کھل رہی کیوں تری کمی مجھ کو

روح تھی قید اس عنایت کی

جسم نے کر دیا بری مجھ کو

مزید غزلیں از شوبھا کرن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں