پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شعیب ثمر کی غزلیں — Shoaib Samar Ghazals

شعیب ثمر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ذرا سی بات پہ اکثر اکیلا چھوڑ جاتی ہے (غزل)

ذرا سی بات پہ اکثر اکیلا چھوڑ جاتی ہے

ہنسی ہونٹوں پہ میرا زخم گہرا چھوڑ جاتی ہے

اگر ہو فیصلہ قدرت کا تو مجبور ہوتی ہے

وگرنہ کون ماں بچوں کو تنہا چھوڑ جاتی ہے

کبھی وعدے کبھی یادیں کبھی آنسو کبھی آہیں

تو جب جاتی ہے میرے پاس کیا کیا چھوڑ جاتی ہے

میں اپنے گھر سے نکلا ہوں دعائیں ماں تری لے کر

جو مشکل سامنے آتی ہے رستہ چھوڑ جاتی ہے

یہاں پر کون کس کا ہم سفر رہتا ہے آخر تک

جو کشتی پار لگتی ہے تو دریا چھوڑ جاتی ہے

باہر اس کی محبت کی درخت دل کی شاخوں پر

ثمرؔ اک خوب صورت اور میٹھا چھوڑ جاتی ہے

ذرا مشکل ہے لیکن پھر بھی اکثر دیکھ لیتا ہوں (غزل)

ذرا مشکل ہے لیکن پھر بھی اکثر دیکھ لیتا ہوں

تری آنکھوں میں وہ سمٹا سمندر دیکھ لیتا ہوں

تکبر جب کبھی ہوتا ہے مجھ کو اس امیری پر

شہر سے دور جا کر کوئی کھنڈر دیکھ لیتا ہوں

میں بڑھ جاتا ہوں تیری سمت سب کچھ بھول کر لیکن

ترے ہونٹوں میں پھر سے کوئی خنجر دیکھ لیتا ہوں

نظر پھر کیوں نہیں آتا اسے یہ زخم دل میرا

کیا کرتا ہے دعویٰ دل کے اندر دیکھ لیتا ہوں

عجب وقت جدائی ہے کسی کا بس نہیں چلتا

وہ دروازے پہ آتی ہے میں مڑ کر دیکھ لیتا ہوں

یہ عادت ہے میری رسوا مجھے ہونے نہیں دیتی

میں پھیلاتا ہوں جب بھی پیر چادر دیکھ لیتا ہوں

سنا ہے منزلیں ملتی ہیں مشکل سے محبت کی

ثمرؔ اس راہ بھی اک بار چل کر دیکھ لیتا ہوں

مزید غزلیں از شعیب ثمر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں