شیوندرا سنگھ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تلاش کرنے پہ ملتا نہیں پتہ اس کا (غزل)
تلاش کرنے پہ ملتا نہیں پتہ اس کا
رہ بدن پہ دکھائی دے نقش پا اس کا
عجیب شخص تھا خود اپنے دکھ بناتا تھا
دل و دماغ پہ کچھ دن اثر رہا اس کا
بدن چراغ میں بجھتا ہوا دل مایوس
قیامت اس کے تلے شب گزارنا اس کا
پھر اس کے بعد کوئی اور دکھ بنا ہی نہیں
تباہ کن تھا فقط کن پکارنا اس کا
وو اب کسی سے بھی کرتی نہیں ہے بات اس کی
وہ اب کسی سے نہیں حال پوچھتا اس کا
پہلی کرن کے وار سے پہلے کی بات تھی (غزل)
پہلی کرن کے وار سے پہلے کی بات تھی
دکھ صبح زر نگار سے پہلے کی بات تھی
آنکھیں بچی کہاں ہیں کہ یہ لوگ دیکھ پائیں
بینائی اس غبار سے پہلے کی بات تھی
ہر سمت میں ہوں اور میرے ہونے کی ہے خبر
دنیا وصال یار سے پہلے کی بات تھی
سن لفظ انتظار ہے اصلاً صدائے کن
تنہائی انتظار سے پہلے کی بات تھی
ہم ہی تھے اپنا روگ بھی اپنا علاج بھی
یہ عشق کے خمار سے پہلے کی بات تھی
دنیا تھی ہم پہ بوجھ کہ دنیا پہ بوجھ ہم
یہ بات دل پہ بار سے پہلے کی بات تھی
کہنہ اداسیوں میں کھلے قہقہے تھے ہم
یہ دکھ کے ریگزار سے پہلے کی بات تھی