پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شوانش پاراشر راہی کی غزلیں — Shivansh Parashar Rahi Ghazals

شوانش پاراشر راہی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

عجیب رنگ ہے لوگوں کی آشنائی کا (غزل)

عجیب رنگ ہے لوگوں کی آشنائی کا

کہ عشق نام ہوا جسم کی رسائی کا

تباہ یہ بھی ہے برباد وہ بھی دکھتا ہے

ہزاروں کو ہے ڈسا ناگ بے وفائی کا

پٹکتے پھرتے ہیں سر اب کو جا بہ جا اپنے

صلہ نہیں کوئی ملتا ہے پارسائی کا

انہیں کے دم پہ ہے قائم ہماری تنہا روی

مزاج دیکھا ہے یاروں کی رونمائی کا

زمانہ والوں نے سولی چڑھا دیا مجھ کو

یہی ملا ہے مجھے عذر پارسائی کا

کبھی کسی کے یہ چہرے پہ رقص کرتی ہے

بڑھا ہے کام سیاست میں روشنائی کا

اسی کو میں نے پھسلتے قریب سے دیکھا

نکال لایا تھا جو توڑ موڑ کائی کا

بٹھا رہے ہو کپاسوں پہ ٹھیک ہے لیکن

کرو گے کیا یہ بتاؤ دیا سلائی کا

مزید غزلیں از شوانش پاراشر راہی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں