پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شوم راہی بدایونی کی غزلیں — Shivam Raahi Badayuni Ghazals

شوم راہی بدایونی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

چہرہ ادھر ہمارا اترتا چلا گیا (غزل)

چہرہ ادھر ہمارا اترتا چلا گیا

وہ اور بھی زیادہ نکھرتا چلا گیا

بس ایک دل کہ ہم سے حفاظت نہیں ہوئی

دل اور بھی مرا یہ بکھرتا چلا گیا

وہ وقت کی ہوا تھی مجھے ساتھ لے اڑی

میں بھی ہوا کے ساتھ گزرتا چلا گیا

کردار مجھ سے اور نبھایا نہیں گیا

یہ دکھ مرا تھا اور ابھرتا چلا گیا

ہم کو بھی شوق تھا کہ اڑیں گے جہاں میں ہم

لیکن اڑان کوئی کترتا چلا گیا

جس طرح ہم ہیں زندگی کے بغیر (غزل)

جس طرح ہم ہیں زندگی کے بغیر

کوئی رہتا نہیں کسی کے بغیر

حال اب پوچھ لے مرا تو بھی

رو رہا ہوں میں خامشی کے بغیر

اب کبھی لوٹ کر نہیں آنا

جینا آتا ہے اب سبھی کے بغیر

چھوڑ جانا ہے تو چلے جائیں

کوئی مرتا نہیں کسی کے بغیر

ایک دن لوگ پوچھ ہی لیں گے

کیسے رہتے ہو شاعری کے بغیر

آپ بس دفن کر دیں مجھ کو دوست

مر گیا ہوں میں خودکشی کے بغیر

مزید غزلیں از شوم راہی بدایونی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں