پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شیواوم مشرا انور کی غزلیں — Shiv Om Misra Anvar Ghazals

شیواوم مشرا انور کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

چیونٹی سے سیکھ لیں گے ہنر اس کے بعد کیا (غزل)

چیونٹی سے سیکھ لیں گے ہنر اس کے بعد کیا

جاتا رہے گا ہاتھی کا ڈر اس کے بعد کیا

لڑتا رہوں گا موت سے میں تیرے واسطے

جینا ترے لیے ہے مگر اس کے بعد کیا

آئے تھے میرے در پہ دعا مانگتے ہوئے

پھلنے لگے ہیں صاحب زر اس کے بعد کیا

دن رات ٹوکنے کا کوئی فائدہ نہیں

کچھ دن رہے گا تم پہ اثر اس کے بعد کیا

دشواریوں میں ڈھونڈ لی ہے زیست کی کلید

جاتا رہے گا موت کا ڈر اس کے بعد کیا

ملتے نہیں ہیں غم یوںہی خیرات میں کبھی

مل جائے مفت میں جو اگر اس کے بعد کیا

ٹوٹے ہوئے کھلونے نشانی میں دے گیا (غزل)

ٹوٹے ہوئے کھلونے نشانی میں دے گیا

دھوکہ مجھے وہ عین جوانی میں دے گیا

یہ اور بات مصرع اولیٰ میں کچھ نہیں

لیکن وہ حسن مصرع ثانی میں دے گیا

دریا نے تشنہ لب سے سیاست عجیب کی

کچھ زہر بھی ملا کے وہ پانی میں دے گیا

لایا ہزار خوشیاں مجھے سونپنے مگر

پھر کیوں یہ رنج ریشہ داوانی میں دے گیا

کرنا پڑا نہ ہم کو ضعیفی کا انتظار

وہ موت کا مزا بھی جوانی میں دے گیا

انورؔ کا حال آ کے کوئی دیکھ لے ذرا

کاغذ کے پھول کوئی نشانی میں دے گیا

مزید غزلیں از شیواوم مشرا انور ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں