پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شملہ شرما کی غزلیں — Shimla Sharma Ghazals

شملہ شرما کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آنکھوں سے اپنے خون بہاتا ہے کس طرح (غزل)

آنکھوں سے اپنے خون بہاتا ہے کس طرح

تو راز اپنے غم کا چھپاتا ہے کس طرح

سچ بولنے کا حوصلہ آتا ہے کس طرح

جھوٹوں کے بیچ سچ تو بچاتا ہے کس طرح

تجھ میں کہاں سے آئی یہ ہمت ذرا بتا

ہر فکر تو دھوئیں میں اڑاتا ہے کس طرح

دنیا کی گردشوں میں جو رہتا ہے بے نیاز

وہ زیست خوشگوار بناتا ہے کس طرح

شملہؔ یہ زندگی بھی عجب امتحان ہے

ہر درد کو تو ہنس کے نبھاتا ہے کس طرح

جب خزاں میں بہار آئی ہے (غزل)

جب خزاں میں بہار آئی ہے

ہر کلی پھر سے مسکرائی ہے

یاد جب مجھ کو تیری آئی ہے

نیند آنکھوں نے تب گنوائی ہے

نام مر کر بھی ہو امر جگ میں

زندگی اس قدر سجائی ہے

دیکھتے تھے جسے کبھی چھت سے

چاندنی وہ فلک پہ چھائی ہے

پیار دل سے جسے کیا میں نے

آج اس سے ہی چوٹ کھائی ہے

درد و غم سے مجھے محبت ہے

عمر بھر کی یہی کمائی ہے

داد پر داد پائی شملہؔ نے

نظم محفل میں جب سنائی ہے

مزید غزلیں از شملہ شرما ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں