پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شیخ الطاف کی غزلیں — Sheikh Altaf Ghazals

شیخ الطاف کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اس طرح دیکھ رہا ہے کوئی حیرانی سے (غزل)

اس طرح دیکھ رہا ہے کوئی حیرانی سے

جیسے پہچان ہی لے گا مجھے آسانی سے

مجھ سے ملنے کوئی آئے تو یہ کہنا اس سے

لوٹ جائے نہ ملے اپنی پشیمانی سے

رونقیں راس نہیں آئیں مجھے کیا کرتا

مشورہ کر لیا پھر بعد میں ویرانی سے

یاد آتا ہے وہ جلتا ہوا گھر جب مجھ کو

ڈرنے لگتے ہوں چراغوں کی نگہبانی سے

تو سر عام بھلے ہنستا رہے کتنا ہی

لوگ پڑھتے ہیں اداسی تری پیشانی سے

جتنی مشکل سے ملا تھا تمہیں کوئی عیابؔ

تم نے کھویا ہے اسے اتنی ہی آسانی سے

نہ اس نے ہی نہ پوچھا حال میں نے بھی (غزل)

نہ اس نے ہی نہ پوچھا حال میں نے بھی

نہ اس نے کی نہ کی پھر کال میں نے بھی

کہا تھا بال جچتے ہیں ترے سر پر

نہیں کاٹے کبھی پھر بال میں نے بھی

کبھی جو آئنہ دیکھا تو یاد آیا

گزارے ہیں گزرتے سال میں نے بھی

بہت ماہر تھا وہ بھی بچ نکلنے میں

بچھائے تھے بہت سے جال میں نے بھی

برہنہ روح لے کر آ گیا تھا وہ

نہیں پہنے تھے خد و خال میں نے بھی

مزید غزلیں از شیخ الطاف ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں