پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شیراز خان کی غزلیں — Sheeraz Khan Ghazals

شیراز خان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دوا سے تو کچھ ہوا نہیں اب دعا کریں گے (غزل)

دوا سے تو کچھ ہوا نہیں اب دعا کریں گے

اثر دعا میں ہوا نہیں گر تو کیا کریں گے

حقیقتوں کی یہ دنیا ہم کو نہ ملنے دے گی

سو یار ہم تم سے خواب میں ہی ملا کریں گے

ہمیں ہے دریا کے پار جانا سو ہم کسی دن

اس ایک بوڑھے درخت سے مشورہ کریں گے

اگر یہ سوچو گے پھر تو دنیا میں کیا بچے گا

ہمیں ملی ہے دغا سو ہم بھی دغا کریں گے

ندی میں کشتی اتارنے سے ہی قبل شیرازؔ

ندی کے اس پار جانے کا حوصلہ کریں گے

جدائی بے وفائی اور تنہا رات کا غم (غزل)

جدائی بے وفائی اور تنہا رات کا غم

یہ بس میرا نہیں ہے یہ ہے ساری ذات کا غم

نہ کوئی چاند ہے ساتھی نہ تارہ ہے نہ جگنو

نہ دیکھا جائے گا مجھ سے اب اور اس رات کا غم

کوئی آئے چلا جائے کوئی روٹھے منائے

نہیں محسوس ہوتا اب کسی بھی بات کا غم

تجھے جتنی خوشی ہے جیتنے پر اس سے بڑھ کر

منایا جا رہا بستی میں میری مات کا غم

تو بارش میں اگر جب بھیگنے چھت پر نہ آئے

تو پھر محسوس ہوتا ہے مجھے برسات کا غم

مزید غزلیں از شیراز خان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں