شوکت عظیم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
چلو ہم منافق کی سازش سے (نظم)
چلو ہم منافق کی سازش سے
محفوظ رہنے کی تدبیر سوچیں
یہ ایذا رساں
اپنی فطرت سے
مجبور ہو کر
کبھی وار کرتے نہیں سامنے سے
یہ اپنے لہو میں
جراثیم مکاریوں کے لئے
گھومتے ہیں
لبوں پر سجائے تبسم کے دیپک
یہ دل میں اترنے کے فن سے
بخوبی ہیں واقف
منافق کی سازش سے
محفوظ رہنے کی تدبیر یہ ہے
منافق کو ہم دوست ہرگز نہ اپنا بنائیں
منافق کبھی دوست
ہوتا نہیں ہے کسی کا
مزید غزلیں از شوکت عظیم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں