پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شاطر امرتسری کی غزلیں — Shatir Amritsari Ghazals

شاطر امرتسری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

راز قدرت کے خبردار گرو نانک تھے (نظم)

راز قدرت کے خبردار گرو نانک تھے

واقف عالم اسرار گرو نانک تھے

نشۂ حسن حقیقی سے تھے مدہوش ازل

بادۂ ناب سے سرشار گرو نانک تھے

کیوں مہک اٹھتا نہ خوشبو سے دماغ عالم

نگہت گلشن اسرار گرو نانک تھے

ذکر معبود حقیقی میں زبان سے شاطرؔ

سایۂ رحمت غفار گرو نانک تھے

مزید غزلیں از شاطر امرتسری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں