ششی کانت ورما کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
حق جتانے کا بھی تجھ میں حوصلہ نہیں رہا (غزل)
حق جتانے کا بھی تجھ میں حوصلہ نہیں رہا
عشق ہی نہیں رہا یا پھر گلہ نہیں رہا
تیری یادیں ہی سبب ہے میری اس ہنسی کا اب
یعنی یادوں میں میں آنسو بھی ملا نہیں رہا
تجھ میں ہی ہے میری روشنی کا حل وگرنہ پھر
اک ستارہ ہوں تو کیوں میں جھلملا نہیں رہا
مطمئن ہے باغباں بھی جان کر کہ باگ میں
پھول کوئی بھی ہمیشہ ہی کھلا نہیں رہا
یہ ہو سکتا ہے تجھے اجالا ایسے ہی ملے
کیا ہوا تجھے تو کیوں مجھے جلا نہیں رہا
کچھ تری طرح ہی ہے حساب آسمان کا
فاصلہ سے دیکھتا ہے پر بلا نہیں رہا
تیرے پاس ہوں پر تجھ سے امان کا ڈر ہے (غزل)
تیرے پاس ہوں پر تجھ سے امان کا ڈر ہے
عشق ہو رہا ہے اب یعنی جان کا ڈر ہے
خامشی بھی دل میں کچھ اس طرح سے ہے قائم
مانو لفظوں کو میرے اب زبان کا ڈر ہے
اب یہاں قیامت کا تو نہیں ہے کوئی ڈر
پر جہان کو تو خود اس جہان کا ڈر ہے
ڈر تو ہر کسی کو لگتا ہے جنگ سے یعنی
ڈر وہی ہے تیروں کا جو کمان کا ڈر ہے
سادگی سے ڈھک بھی لوں گا میں خامیاں اپنی
سادگی کو بھی میری پر گمان کا ڈر ہے