پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شرم لکھنوی کی غزلیں — Sharm Lakhnavi Ghazals

شرم لکھنوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کوئی بھی قید اے موج رواں باقی نہ رہ جائے (غزل)

کوئی بھی قید اے موج رواں باقی نہ رہ جائے

کوئی دریا میں ساحل کا نشاں باقی نہ رہ جائے

ترے باب کرم پر جس کو مسجد ث تامل ہو

سر ایسا کوئی اے پیر مغاں باقی نہ رہ جائے

حضر اے بت شکن پامالی حسن نمایاں سے

کوئی صورت بہ انداز نہاں باقی نہ رہ جائے

رہا ہے شور ان کا باعث جنگ و جدل برسوں

کہیں اب ذکر ناقوس و اذاں باقی نہ رہ جائے

تجھے کچھ شرمؔ رکھنی ہے اب اس عزم مصمم کی

صفر تھوڑا سا بھی اے کارواں باقی نہ رہ جائے

مزید غزلیں از شرم لکھنوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں