پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شریف بیجاپوری کی غزلیں — Shareef Bijapuri Ghazals

شریف بیجاپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہٹیلے سوں بھی کیوں کر ہٹ کیا جائے (غزل)

ہٹیلے سوں بھی کیوں کر ہٹ کیا جائے

پرم کی گانٹ کیوں کر گھٹ کیا جائے

کہیا جادو نین کرتے تیرے ظلم

کہا کیا جائے کیوں وٹ وٹ کیا جائے

اگرچہ بخت نیں ہے حیف جینا

کہاں لگ سوگ سو کھٹ پٹ کیا جائے

زبوں طالع ہمارے ہیں شریفؔ آج

قوی سوں کاں تلک جھٹ پٹ کیا جائے

میں بچن جہاں جہاں آنیا ہوں (غزل)

میں بچن جہاں جہاں آنیا ہوں

کہ بچن سو بچن کوں جہانیا ہوں

عقل سوں میں دنیا کو جیون سمجھیا

عشق سوں میں خدا بچھانیا ہوں

عشق کوں دور کہیا ہوں اس اوپر

عشق کو بہوت خوب تانیا ہوں

نیں ہے انمان کچھ تیرے میں شریفؔ

خاک پا سب کا سب کوں مانیا ہوں

مزید غزلیں از شریف بیجاپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں