پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شانتی لال ملہوترہ کی غزلیں — Shanti Lal Malhotra Ghazals

شانتی لال ملہوترہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بیزار پھر نہ ہوں گے کبھی زندگی سے ہم (غزل)

بیزار پھر نہ ہوں گے کبھی زندگی سے ہم

ہو لیں ترے قریب جو خوش قسمتی سے ہم

اے کاش ہم بھی ہوتے کبھی اتنے خوش نصیب

غم بانٹتے کسی کا تو ہنستے کسی سے ہم

تم نے بلا لیا تو چلے آئے بزم میں

کب چاہتے تھے قرب حریفاں خوشی سے ہم

انجام طور آج بھی اپنی نظر میں ہے

غش کھا نہ جائیں آپ کی جلوہ گری سے ہم

جی چاہتا ہے راز دل گل تو کچھ کھلے

بلبل کی بات پوچھ لیں جا کر کلی سے ہم

ناز و نیاز عشوہ و غمازیاں نہ سیکھ

اے حسن کہہ رہے ہیں دل عاشقی سے ہم

شاداںؔ کی ہے صدا کی پلٹ آئے انقلاب

عاجز نہیں ہیں آج بھی فرماں دہی سے ہم

یاروں کے یارانے دیکھے (غزل)

یاروں کے یارانے دیکھے

دنیا کے فرزانے دیکھے

وقت ضرورت جو کام آئے

ایسے بھی بیگانے دیکھے

دل دے کر پائے ہیں آنسو

عشق کے یہ نذرانے دیکھے

موجوں میں لے جائیں کشتی

ایسے بھی دیوانے دیکھے

باغ ملے اس قسمت کو

ہم نے تو ویرانے دیکھے

حل کرتے ہیں مطلب اپنا

مطلب کے دیوانے دیکھے

ایک ذرا سی بات پہ شاداںؔ

بنتے سو افسانے دیکھے

مزید غزلیں از شانتی لال ملہوترہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں