شناور کرتپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
اک سلگتے ہوئے منظر کی طرح تھا وہ بھی (غزل)
اک سلگتے ہوئے منظر کی طرح تھا وہ بھی
آگ میں جلتے ہوئے گھر کی طرح وہ بھی
اس نے سیراب کیا اپنے لہو سے صحرا
ان سرابوں میں سمندر کی طرح تھا وہ بھی
دی تھی اس شخص نے ہر بار ہواؤں کو شکست
ہل نہ پایا کسی پتھر کی طرح تھا وہ بھی
دھوپ میں تپ کے پگھلنا تھا مقدر اس کا
دوستو موم کے پیکر کی طرح تھا وہ بھی
اس کے چہرے پہ بھی لکھی تھی کہانی غم کی
اس خرابے میں شناور کی طرح تھا وہ بھی
مزید غزلیں از شناور کرتپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں