پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شمشاد ککراوی کی غزلیں — Shamshad Kukravi Ghazals

شمشاد ککراوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تجھ سے اے عشق یہ سوال رہا (غزل)

تجھ سے اے عشق یہ سوال رہا

زندگی جینا کیوں محال رہا

تیرے آنے کی جو ہوئی تھی خوشی

تیرے جانے کا بھی ملال رہا

ساتھ گزرا تھا جو ترے لمحہ

عمر بھر اس کا ہی خیال رہا

اب میں کس کی مثال دوں تجھ کو

ہر ستم تیرا بے مثال رہا

عشق میں مٹ گیا ہوں میں شمشادؔ

اب نہ باقی کوئی زوال رہا

دل ہے چاہے اسے جا بہ جا دیکھنا (غزل)

دل ہے چاہے اسے جا بہ جا دیکھنا

دیکھنا اس کا مثل دوا دیکھنا

وار کرتا ہے سیدھا یہ دل پر مرے

یوں پلٹ کر اے ظالم ترا دیکھنا

میری عادت میں شامل ہوا جب سے وہ

پڑ رہا ہے اسے بارہا دیکھنا

کوئی اس دل ربا کی بھی لائے خبر

دل ہے چاہے جسے برملا دیکھنا

ہوش گم ہو گیا دیکھ کر جب اسے

پھر پلٹ کر اسے اور کیا دیکھنا

ایک پل کے سکوں کو ترس جاؤ گے

چاہتے ہو مجھے کیوں جدا دیکھنا

پار کر لے تو پہلے ستم کی حدیں

ضبط شمشادؔ پھر تو مرا دیکھنا

مزید غزلیں از شمشاد ککراوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں