شمس النساء بیگم شرمؔ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
پہلے ثابت کریں اس وحشی کی تقصیریں دو (غزل)
پہلے ثابت کریں اس وحشی کی تقصیریں دو
کیوں مرے پاؤں میں پہناتے ہیں زنجیریں دو
دونوں زلفوں کا تری آیا جو وحشت میں خیال
پڑ گئیں پاؤں میں میرے وہیں زنجیریں دو
کہاں قاصد نے کہ لایا ہوں میں پیغام وصال
آج خلعت مجھے پہناؤ کہ جاگیریں دو
درد دل درد ہوا سینہ کی سوزش بھی گئی
شربت وصل میں تیرے ہیں یہ تاثیریں دو
یا بہانے سے بلائیں اسے یا خط ہی لکھیں
شرمؔ کیا خوب یہ سوجھیں ہمیں تدبیریں دو
مزید غزلیں از شمس النساء بیگم شرمؔ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں