پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شمس تبریزی کی غزلیں — Shams Tabrezi Ghazals

شمس تبریزی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بہت کم بولنا اب کر دیا ہے (غزل)

بہت کم بولنا اب کر دیا ہے

کئی موقعوں پہ غصہ بھی پیا ہے

تم ہم سے پوچھتے ہو کیا کہ ہم نے

بہت سا کام نظروں سے لیا ہے

بہت گرمی پڑی اب کے برس بھی

مئی اور جون مشکل میں جیا ہے

رفو آنچل پہ تیرے ہے تو سن لے

گریباں چاک ہم نے بھی سیا ہے

تمہاری گفتگو بتلا رہی ہے

کسی سے عشق تم نے بھی کیا ہے

بہت شیر و شکر ہیں ہم ادب میں

تو شمسؔ ہم میں کوئی کیا مافیا ہے

کسی کی چاہ میں دل کو جلانا ٹھیک ہے کیا (غزل)

کسی کی چاہ میں دل کو جلانا ٹھیک ہے کیا

خود اپنے آپ کو یوں آزمانا ٹھیک ہے کیا

شکار کرتے ہیں اب لوگ ایک تیر سے دو

کہیں نگاہ کہیں پر نشانہ ٹھیک ہے کیا

بہت سی باتوں کو دل میں بھی رکھنا پڑتا ہے

ہر ایک بات ہر اک کو بتانا ٹھیک ہے کیا

گلاب لب تو بدن چاند آتشیں رخسار

نظر کے سامنے اتنا خزانہ ٹھیک ہے کیا

تمام شب مری آنکھوں کا خواب رہتے ہو

تمام رات کسی کو جگانا ٹھیک ہے کیا

کبھی بڑوں کی بھی باتوں کا مان رکھو شمسؔ

ہر ایک بات میں اپنی چلانا ٹھیک ہے کیا

مزید غزلیں از شمس تبریزی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں