سمپا عندلیب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بوجھ دکھ کا اٹھا نہیں پایا (غزل)
بوجھ دکھ کا اٹھا نہیں پایا
دل بچارہ نبھا نہیں پایا
اتنی قوت نہیں مرے دل میں
تیرے دل کو دکھا نہیں پایا
میرے دل کی سنو کہ میرا دل
ایک قصہ سنا نہیں پایا
اور امید کیا رکھوں تجھ سے
ایک رشتہ نبھا نہیں پایا
کٹ گیا بندگی میں یہ جیون
میں نے پھر بھی خدا نہیں پایا
تیرے آنے کی تھی مجھے امید
تو بھی مجھ کو بھلا نہیں پایا
یار تجھ سے ہی صرف یاری ہے (غزل)
یار تجھ سے ہی صرف یاری ہے
آج بھی تیری انتظاری ہے
کوئی دکھتا نہیں سوا تیرے
تیری چاہت کی یہ خماری ہے
پھول اک بھی نہیں ہے شردھا کا
کیسے مندر کا تو پجاری ہے
مے پرانی بھی فیل ہو جائے
تیری آنکھوں میں وہ خماری ہے
آسماں پر گھٹا بھی چھائی ہے
تیرا نشہ بھی آج طاری ہے
یار آ کر گلے لگا لے نا
میری کل شب سے سانس بھاری ہے
مزید غزلیں از سمپا عندلیب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں