شمیم شمع صدیقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دل میں جلتے ہیں حسرتوں کے الاؤ (غزل)
دل میں جلتے ہیں حسرتوں کے الاؤ
میری آنکھوں کی روشنی پہ نہ جاؤ
اک سیہ رات ہے ہمارا وجود
دیکھنا ہے تو دل کی شمع جلاؤ
وہ الگ جن کا ظاہر و باطن
کہہ رہے ہیں ہمیں نقاب اٹھاؤ
موم ہو کر پگھل گئے پتھر
آج کی شب جلے کچھ ایسے الاؤ
ہم تو اپنی سی کر کے ہار گئے
تم ہی کچھ بات بن سکے تو بناؤ
شمعیں آتش بیان ہوتی ہیں
میرے اشعار سن کے جی نہ جلاؤ
دور ہے شمعؔ صاف گوئی کا
اب حقیقت کو شاعری نہ بناؤ
مزید غزلیں از شمیم شمع صدیقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں