پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شام لال سحر دہلوی کی غزلیں — Sham Lal Sahar Dehlvi Ghazals

شام لال سحر دہلوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سرمایۂ دل اور ہے سرمایۂ جاں اور (غزل)

سرمایۂ دل اور ہے سرمایۂ جاں اور

یہ گنج نہاں اور ہے وہ گنج نہاں اور

صہبائی فطرت ہے مہ و مہر سے مخمور

ہر دور مبصر کو ہے اک جام رواں اور

جانانہ اگر جاں سے جدا ہے تو کہاں ہے

خود اپنے سوا ڈھونڈھنے جاؤں میں کہاں اور

مجھ سا ہی کوئی ہو تو وہ سمجھے گا مری بات

ساحرؔ کے مقلد کا ہے انداز بیاں اور

نعرہ ہے انا الحق کا سحرؔ نعرۂ توحید

الفاظ و معانی ہیں جدا طرز بیاں اور

مزید غزلیں از شام لال سحر دہلوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں