پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شکیل الرحمن کی غزلیں — Shakilur Rahman Ghazals

شکیل الرحمن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جن سے سب دل لگائے بیٹھے ہیں (غزل)

جن سے سب دل لگائے بیٹھے ہیں

ان سے ہم چوٹ کھائے بیٹھے ہیں

جن کے سپنے میں ہم نہیں آتے

ان کے سپنے سجائے بیٹھے ہیں

کیا کریں غیروں کی شکایت ہم

اپنوں سے مات کھائے بیٹھے ہیں

اب کسی سے نہیں امید ہمیں

سب کو ہم آزمائے بیٹھے ہیں

ہم ہیں بے چپن دید ہو جائے

اور وہ نظریں چرائے بیٹھے ہیں

نم ہیں آنکھیں زباں بھی ہے چپ سی

کچھ وہ دل میں دبائے بیٹھے ہیں

تم سے میں دور ہو کر کدھر جاؤں گا (غزل)

تم سے میں دور ہو کر کدھر جاؤں گا

موت آنے سے پہلے ہی مر جاؤں گا

ہے اندھیرا گھنا اور میں تنہا یہاں

تیری یادوں کے پہرے میں گھر جاؤں گا

میں نکلتا ہوں ہر دن کہاں کے لیے

جانے کب لوٹ کے اپنے گھر جاؤں گا

میں ارادہ ہوں فولاد جیسا اٹوٹ

کوئی سپنا نہیں جو بکھر جاؤں گا

دن رہیں گے نہیں یہ خزاں کے سدا

آئیں گی جب بہاریں سنور جاؤں گا

مزید غزلیں از شکیل الرحمن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں