پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شکیل ساحر کی غزلیں — Shakil Sahir Ghazals

شکیل ساحر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پتھر پڑے زمیں پہ گرا پھر کھڑا ہوا (غزل)

پتھر پڑے زمیں پہ گرا پھر کھڑا ہوا

عاشق تمہارا آج ہے مجنوں بنا ہوا

برسوں پرانا سوکھ چکا تھا جو ایک پیڑ

اس نے لگایا ہاتھ تو پھر سے ہرا ہوا

مجھ کو سمجھ رہا نہیں قسمت کا یہ لکھا

کوئی مجھے بتائے گا پڑھ کر لکھا ہوا

برتن کو میرا قلب سمجھ جل کو غم سمجھ

برتن ہے اب کے جل سے لبالب بھرا ہوا

اک روز اس پہ ایک نظر چاند کی پڑی

اور چاند رہ گیا تھا اسے دیکھتا ہوا

کم عمر میں ہی آئیں بڑی ذمہ داریاں

یعنی شکیلؔ وقت سے پہلے بڑا ہوا

چل ہنس دے دل چھوٹا نہ کر (غزل)

چل ہنس دے دل چھوٹا نہ کر

اے پگلے دل چھوٹا نہ کر

ٹوٹنا تیری قسمت میں تھا

دل میرے دل چھوٹا نہ کر

تیرے بھی دن اک دن اچھے

آئیں گے دل چھوٹا نہ کر

چھوڑ کے تجھ کو چلا گیا وہ

جانے دے دل چھوٹا نہ کر

دل شکنی کرنے والے ہی

کہتے تھے دل چھوٹا نہ کر

قائم ہے امید پہ دنیا

سو پیارے دل چھوٹا نہ کر

مزید غزلیں از شکیل ساحر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں