پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شکیل شاہ کی غزلیں — Shakeel Shah Ghazals

شکیل شاہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوں (غزل)

جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوں

میں اپنے شہر کا سب سے بڑا فسادی ہوں

سہل ہے سجدہ حقوق العباد مشکل تر

اسی لئے تو میں عابد نہیں عبادی ہوں

مرے بغیر تری زندگی ادھوری سی

میں ہر لحاظ سے تیرے لئے افادی ہوں

بہت سے نام ہیں مجھ میں لہو سے لکھے ہوئے

میں دوستی کا نہیں دشمنی کا عادی ہوں

سیاسیات کے ماہر مجھے سمجھتے ہیں

میں سرحدوں کے لئے جنگ کی منادی ہوں

مجھے مذاق کا پہلو بنایا جاتا ہے

شکیلؔ شاہ میں غربت زدہ کی شادی ہوں

مزید غزلیں از شکیل شاہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں