شیخ محمد روشن جوشش لکھنوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
یاں مدعی اپنا کسے اے یار نہ دیکھا (غزل)
یاں مدعی اپنا کسے اے یار نہ دیکھا
ہے کوئی جسے تیرا طلب گار نہ دیکھا
سوتوں کو جگایا مرے نالے نے عدم کے
پر طالع خوابیدہ کو بیدار نہ دیکھا
کل بزم میں سب پر نگہ لطف و کرم تھی
اک میری طرف تو نے ستم گار نہ دیکھا
جز چشم بتاں مے کدۂ دہر میں ؔجوشش
ہم نے تو کسی مست کو ہشیار نہ دیکھا
مزید غزلیں از شیخ محمد روشن جوشش لکھنوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں