پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شہزان خان شہزان کی غزلیں — Shahzan Khan Shahzan Ghazals

شہزان خان شہزان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اپنا جو بنا لے وہ نظر ڈھونڈ رہے ہیں (غزل)

اپنا جو بنا لے وہ نظر ڈھونڈ رہے ہیں

ہم اپنی دعاؤں میں اثر ڈھونڈ رہے ہیں

یہ کون سی دنیا ہے جہاں لوگ یہ سارے

رہنے کو تری بستی میں گھر ڈھونڈ رہے ہیں

تاکہ ہمیں مل جائے کوئی اچھی سی صورت

بس اس لئے ہم اس کا نگر ڈھونڈ رہے ہیں

وہ شخص جو دنیا میں میاں سب سے الگ ہو

دیکھا تو نہیں ہے اسے پر ڈھونڈ رہے ہیں

ہنستے ہوئے چہروں سے ہمیں ہوتی ہے وحشت

ہم لوگ اداسی کے شجر ڈھونڈ رہے ہیں

قصہ بچپن کے سناتے ہوئے ڈر لگتا ہے (غزل)

قصہ بچپن کے سناتے ہوئے ڈر لگتا ہے

ناؤ کاغذ کی بناتے ہوئے ڈر لگتا ہے

ایک نمبر جو موبائل میں پڑا ہے کب سے

اس پہ اب کال لگاتے ہوئے ڈر لگتا ہے

خشک ہو جائیں کسی روز نہ میری آنکھیں

اس قدر اشک بہاتے ہوئے ڈر لگتا ہے

زندگی پوچھ نہ بیٹھے ترے بارے میں کہیں

تیری تصویر بناتے ہوئے ڈر لگتا ہے

یہ نئے لوگ محبت میں نہ پاگل ہو جائیں

ان کو اشعار سناتے ہوئے ڈر لگتا ہے

اس نے آباد کہیں کر لی ہے اپنی دنیا

خود کو یہ بات بتاتے ہوئے ڈر لگتا ہے

مزید غزلیں از شہزان خان شہزان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں