شاہ رخ بیگ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
آیا ہے یاد ماضی تو رونا بھی چاہیئے (غزل)
آیا ہے یاد ماضی تو رونا بھی چاہیئے
دامن یہ آنسوؤں سے بھگونا بھی چاہیئے
جو پاس بیٹھے مجھ سے جلے سازشیں کرے
غدار ایک دوست تو ہونا بھی چاہیئے
بیٹی کی شادی کیسے کرے گا غریب شخص
اب لوگوں کو جہیز میں سونا بھی چاہیئے
ویسے دعا میں کرتا ہوں وہ خوش رہے سدا
لیکن بچھڑ کے مجھ سے وہ رونا بھی چاہیئے
اب ہجر کاٹنا ہے تو کچھ انتظام کر
یہ دشت و صحرا ٹھیک ہے کونا بھی چاہیئے
ایک تیوہار کا تیوہار بھی ہو سکتا ہے (غزل)
ایک تیوہار کا تیوہار بھی ہو سکتا ہے
عید کے دن ترا دیدار بھی ہو سکتا ہے
ایک تو ہے جو کبھی بھی نہیں میرا ہوتا
ورنہ ہونے کو چمتکار بھی ہو سکتا ہے
اپنے انکار کے لہجے میں ذرا نرمی رکھ
مجھ سے اک روز تجھے پیار بھی ہو سکتا ہے
دھیان سے مارنا ہے تیر مرے دشمن کو
صف دشمن میں مرا یار بھی ہو سکتا ہے
مزید غزلیں از شاہ رخ بیگ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں