شاہنواز نور کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
میں نے اپنا تمہیں چنا سب کچھ (غزل)
میں نے اپنا تمہیں چنا سب کچھ
چن کے پایا کئی گنا سب کچھ
ٹھیک ہے کچھ نہیں کہا میں نے
آپ نے کیوں نہیں سنا سب کچھ
گرم سانسوں کا لمس پا کر کے
مجھ کو لگتا ہے گنگنا سب کچھ
میں بھی راجہ تھا پاس میرے بھی
ہاتھی گھوڑے تھے جھنجھنا سب کچھ
میرے دل سے ہو سامنا میرا
تو سنا دوں جلا بھنا سب کچھ
آباد میں رہوں گا اجڑنے کے بعد بھی (غزل)
آباد میں رہوں گا اجڑنے کے بعد بھی
تم سے ملوں گا مل کے بچھڑنے کے بعد بھی
کچھ بت نئے ضرور تراشے گئے مگر
میں کیا کسی سے کم ہوں بگڑنے کے بعد بھی
تم سے کبھی کہا ہے کہ تم صرف میری ہو
میں نے تمہارا ہاتھ پکڑنے کے بعد بھی
اتنی سی بات پر بھی کوئی چھوڑتا ہے گھر
دنیا میں ہوں میں دنیا سے لڑنے کے بعد بھی
میں ساتھ دے رہا ہوں یہ احسان ہے مرا
تم سے تعلقات بگڑنے کے بعد بھی
رنگت پہ اس کی بھاری ہیں رخسار آپ کے
مکھن میں زعفران کے پڑنے کے بعد بھی
مزید غزلیں از شاہنواز نور ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں