پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شاہدہ عروج خان کی غزلیں — Shahida Urooj Khan Ghazals

شاہدہ عروج خان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آنکھیں اس کی خواب (نظم)

آنکھیں اس کی خواب

دل کہتا ہے دیکھے جاؤں

روشن وہ مہتاب

چھوڑو یہ آنچل

ایسا نہ ہو پھیل ہی جائے

آنکھوں میں کاجل

یہ فرقت یہ دوری

کبھی تو ملنے آ سکتے ہو

ایسی کیا مجبوری

اتنا رکھنا یاد

کوئی محبت دے نہیں سکتا

تم کو میرے باد

تنہائی کی شام

چاہوں بھی تو کر نہیں سکتی

ساجن تیرے نام

سردی کا موسم

اس پر دل میں آگ لگائے

فرقت کا عالم

پڑ گیا ہر کوئی ماند

جب بانہوں میں لے کر مجھ کو

جھیل میں اترا چاند

یہ لو میرا ہاتھ

اور اپنی چاہت سے لکھ دو

اس پر دل کی بات

مہکے یہ گجرے

کتنے اچھے لگتے ہیں نا

چاہت کے تحفے

اس بستی کے لوگ

اپنے ساتھ لگا بیٹھے ہیں

جانے کس کا روگ

مزید غزلیں از شاہدہ عروج خان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں