پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شاہ کمال الدین کمال کی غزلیں — Shah Kamaluddin Kamal Ghazals

شاہ کمال الدین کمال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جوں قدم یار نے گھر سے مرے در پر رکھا (غزل)

جوں قدم یار نے گھر سے مرے در پر رکھا

سر رکھا زانو پہ میں ہاتھ جگر پر رکھا

ہم کو صیاد نے رکھا جو قفس میں تو آہ

دست شفقت کبھی ظالم نے نہ سر پر رکھا

سنگ رہ اس کی گلی کا جو کوئی ہاتھ آیا

مثل گل میں نے اٹھا کر اسے سر پر رکھا

بیٹھے بیٹھے تجھے کون آ گیا یاد آج کمالؔ

تو نے رومال جو لے دیدۂ تر پر رکھا

مزید غزلیں از شاہ کمال الدین کمال ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں