پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شاہ جی علی کی غزلیں — Shah Ji Ali Ghazals

شاہ جی علی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بجھتے ہوئے شعلوں کو ہوا کیوں نہیں دیتے (غزل)

بجھتے ہوئے شعلوں کو ہوا کیوں نہیں دیتے

پھر آ کے ہمیں یار رلا کیوں نہیں دیتے

یا روٹھ چلو مجھ سے تو یا ٹوٹ کے برسو

ہر روز کا جھگڑا ہے چکا کیوں نہیں دیتے

شاید کہ ملائک تری نصرت کو بھی آویں

فریاد سے پھر عرش ہلا کیوں نہیں دیتے

ہر روز کا فاقہ ہے مشقت سے کٹے گا

روتے ہوئے بچوں کو سلا کیوں نہیں دیتے

وحشت کے گلی کوچوں میں تار اس کی ردا ہے

سوئے ہوئے انساں کو جگا کیوں نہیں دیتے

مزید غزلیں از شاہ جی علی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں