شاہ فہد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
نگاہوں کے آگے دھواں ہی دھواں ہے (غزل)
نگاہوں کے آگے دھواں ہی دھواں ہے
حقیقت بھی سچ میں فریب گماں ہے
بشر کی حیاتی میں رکھا ہی کیا ہے
حیات بشر تو زیاں ہی زیاں ہے
مقید زماں میں ہر اک آدمی ہے
زماں ہی کی حرکت سے قائم مکاں ہے
خیالوں کی دنیا میں سرعت ہے کتنی
گھڑی بھر میں بندہ کہاں تھا کہاں ہے
وجودی شہودی مباحث الگ ہیں
خدا کیوں ہے کیا ہے الگ داستاں ہے
ہے لفظوں کی دنیا میں ابہام معنی
محل شیش جیسا یہ لغوی جہاں ہے
مزید غزلیں از شاہ فہد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں