پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شگفتہ طلعت سیما کی غزلیں — Shagufta Talat Seema Ghazals

شگفتہ طلعت سیما کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پانی کو خون خون کو پانی لکھے گا کون (غزل)

پانی کو خون خون کو پانی لکھے گا کون

جب تم نہیں کبیر کی بانی لکھے گا کون

بچپن کی من پسند کہانی لکھے گا کون

راجہ تھا ایک ایک تھی رانی لکھے گا کون

یکتا ہوں اپنے فن میں مگر اے مری غزل

ہر شعر میں ہے کیسی روانی لکھے گا کون

مرجھا چکے ہیں چہروں کے مانند لفظ بھی

سیماؔ جی اب شگفتہ کہانی لکھے گا کون

مزید غزلیں از شگفتہ طلعت سیما ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں