پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شگفتہ سہسرامی کی غزلیں — Shagufta Sahsrami Ghazals

شگفتہ سہسرامی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تصور سے تیرے جو آباد ہوگی (غزل)

تصور سے تیرے جو آباد ہوگی

تو پھر دل کی دنیا نہ برباد ہوگی

چھلک جائیں گے خود ہی شبنم کے آنسو

لبوں پہ جو بلبل کے فریاد ہوگی

مرے بعد بھی چین پا نہ سکو گے

تمہیں میری ہر اک ادا یاد ہوگی

ذرا سوچ لے اے مٹا دینے والے

مرے بعد پھر کس پہ بیداد ہوگی

مزید غزلیں از شگفتہ سہسرامی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں