شگفتہ رحمن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
شرم آتی ہے آنکھ بھر کے انہیں (غزل)
شرم آتی ہے آنکھ بھر کے انہیں
ناز اپنے ہی خود اٹھاتے ہیں
درد کی بھی زبان ہوتی ہے
کچھ خموشی سے لب جتاتے ہیں
بات کہنے کی کہہ نہیں سکتے
بوجھ دل پر ہی وہ اٹھاتے ہیں
ان کو دیکھے بنا نہ دل مانے
خواب آنکھوں میں ہی سجاتے ہیں
اک حیا ہی تو چیز ایسی ہے
ورنہ دل پاش پاش ہوتے ہیں
شرم کی اوڑھ لی ہے چادر جب
بے سبب تم کو کیوں مناتے ہیں
شرم ایسی بھی کیوں کیا کیجے
درد آنکھوں سے ہی بہاتے ہیں
شاخ سے پھول توڑ کر سونا
دشمنی کس طرح نبھاتے ہیں
اس کو اک بار بلا لوں میں ذرا (غزل)
اس کو اک بار بلا لوں میں ذرا
اور نظروں میں بسا لوں میں ذرا
پاس آؤ تو چرا لوں میں تمہیں
تجھ کو دنیا سے چھپا لوں میں ذرا
دل کی روداد سنا کر تجھ کو
آ تجھے دل میں بسا لوں میں ذرا
مزید غزلیں از شگفتہ رحمن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں