پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شگفتہ ناز کی غزلیں — Shagufta Naz Ghazals

شگفتہ ناز کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہاں محبت ہے میری آنکھوں میں (غزل)

ہاں محبت ہے میری آنکھوں میں

اک حقیقت ہے میری آنکھوں میں

میری آنکھیں ہیں اس لیے سندر

تیری صورت ہے میری آنکھوں میں

میری آنکھوں کو غور سے دیکھو

ایک حسرت ہے میری آنکھوں میں

تم اسے اچھی طرح جانتے ہو

جو شکایت ہے میری آنکھوں میں

کیا شگفتہؔ میں دل کی بات کہوں

دل کی حالت ہے میری آنکھوں میں

اشکوں کو تیرے در پہ بہا کر چلے گئے (غزل)

اشکوں کو تیرے در پہ بہا کر چلے گئے

سپنے ہزار دل میں دبا کر چلے گئے

یک طرفہ ہو کے رہ گئی چاہت وفا میری

آنکھوں میں اشک اپنے چھپا کر چلے گئے

ٹوٹا ہے بے رخی سے تری آج میرا دل

چپکے سے زخم دل کا بڑھا کر چلے گئے

ان کی نظر میں دل مرا انمول تھا کبھی

پیروں تلے وہ دل کو دبا کر چلے گئے

ان سے کوئی گلہ ہے نہ قسمت کو کوئی دوش

خوشیاں تری شگفتہؔ جلا کر چلے گئے

مزید غزلیں از شگفتہ ناز ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں