شفیق سیفی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کیا بتاؤں میں تم کو کہانی مری (غزل)
کیا بتاؤں میں تم کو کہانی مری
زندگی کھا گئی ہے جوانی مری
تیرے غم نے بگاڑا ہے چہرہ مرا
ساری دنیا تھی ورنہ دوانی مری
میرے سینہ پہ کشتی چلاؤ گے تم
تم نے دیکھی کہاں ہے روانی مری
بولتا ہے مجھے یاد کرتا نہیں
پاس رکھتا ہے لیکن نشانی مری
میری نیندوں کو برباد کر کے شفیقؔ
چین سے سو رہی ہے وہ رانی مری
میں نے لفظوں میں جو نمی کی ہے (غزل)
میں نے لفظوں میں جو نمی کی ہے
رو نہ پایا تو شاعری کی ہے
مجھ کو کیا کرتی زندگی برباد
میں نے برباد زندگی کی ہے
کیسی قسمت ہے میری قسمت کی
میں نے نوکر کی نوکری کی ہے
میں نے مانا نہیں برا لیکن
بات تو آپ نے بری کی ہے
تم کہیں اور بیٹھ لو جا کر
یہ جگہ تو شفیقؔ جی کی ہے
مزید غزلیں از شفیق سیفی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں