پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شفیق رامپوری کی غزلیں — Shafiq Rampuri Ghazals

شفیق رامپوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بولیں اماں محمد علیؔ کی (نظم)

بولیں اماں محمد علیؔ کی

جان بیٹا خلافت پہ دے دو

ساتھ تیرے ہیں شوکتؔ علی بھی

گر ذرا سست دیکھوں گی تم کو

دودھ ہرگز نہ بخشوں گی تم کو

میں دلاور نہ سمجھوں گی تم کو

غیب سے میری امداد ہوگی

اب حکومت یہ برباد ہوگی

حشر تک اب نہ آباد ہوگی

کھانسی آئے اگر تم کو جانی

مانگنا مت حکومت سے پانی

بوڑھی اماں کا کچھ غم نہ کرنا

کلمہ پڑھ پڑھ خلافت پہ مرنا

پورے اس امتحاں میں اترنا

ہوتے میرے اگر سات بیٹے

کرتی سب کو خلافت پہ صدقے

ہیں یہی دین احمد کے رستے

حشر میں حشر برپا کروں گی

پیش حق تم کو لے کے چلوں گی

اس حکومت پہ دعویٰ کروں گی

چین ہم نے شفیقؔ اب نہ پایا

مزید غزلیں از شفیق رامپوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں