پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شاعر صدیقی کی غزلیں — Shaer Siddiqui Ghazals

شاعر صدیقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کہاں ہو تم چلے آؤ محبت کا تقاضا ہے (غزل)

کہاں ہو تم چلے آؤ محبت کا تقاضا ہے

غم دنیا سے گھبرا کر تمہیں دل نے پکارا ہے

تمہاری بے رخی اک دن ہماری جان لے لے گی

قسم تم کو ذرا سوچو کہ دستور وفا کیا ہے

نہ جانے کس لیے دنیا کی نظریں پھر گئیں ہم سے

تمہیں دیکھا تمہیں چاہا قصور اس کے سوا کیا ہے

نہ ہے فریاد ہونٹوں پر نہ آنکھوں میں کوئی آنسو

زمانے سے ملا جو غم اسے گیتوں میں ڈھالا ہے

مزید غزلیں از شاعر صدیقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں