شفاعت اللہ خاں سحر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
باز آیا میں دل ناکام سے (غزل)
باز آیا میں دل ناکام سے
روتے روتے صبح کر دی شام سے
ہم نشیں وارفتگئ شوق میں
کون ڈرتا ہے بھلا انجام سے
داستان غم ہر اک سے کیا کہوں
کہنا پڑتا ہے کہ ہوں آرام سے
رہنے دیجے چارہ جوئی ہے فضول
سو گیا بیمار غم آرام سے
ہو گیا منزل نشیں جو راہرو دیوانہ تھا (غزل)
ہو گیا منزل نشیں جو راہرو دیوانہ تھا
انتخاب راہ میں ہی غم ابھی فرزانہ تھا
اے نگاہ برق یوں تو اور بھی تھے آشیاں
تیرا منظور نظر کیا میرا ہی کاشانہ تھا
مورد الزام کیوں ٹھہرے بھلا دست کرم
مانگنے والے ترا لہجہ ہی گستاخانہ تھا
قوم کا ہی غم تھا جو اقبالؔ نے شکوہ کیا
غور کیجے تو وہ شکوہ شکوۂ بے جا نہ تھا
درد ہی سے عظمت انساں بڑھی ورنہ سحرؔ
ایک مشت خاک تھا جب درد سے بیگانہ تھا
مزید غزلیں از شفاعت اللہ خاں سحر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں