پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شاداب الفت کی غزلیں — Shadab Ulfat Ghazals

شاداب الفت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کر کے ساگر نے کنارے مسترد (غزل)

کر کے ساگر نے کنارے مسترد

کر دئے اپنے سہارے مسترد

شرمگیں نظروں نے اس کی کر دئے

میری آنکھوں کے اشارے مسترد

آپ کے آنچل میں سج کر جی اٹھے

تھے فلک پر جو ستارے مسترد

اس سے مل کر پھول شبنم چاندنی

ہو گئے سب استعارے مسترد

آپ سے مجھ کو ملی ہے داد اب

یعنی پچھلے شعر سارے مسترد

جان جوکھم سے کئے سر جو مراحل تو نے (غزل)

جان جوکھم سے کئے سر جو مراحل تو نے

دو قدم دور تھی کیوں چھوڑ دی منزل تو نے

دیکھ کمبخت مری جان پہ بن آئی ہے

زندگی کر دئے پیچیدہ مسائل تو نے

یہ سمندر تو ہے کم ظرف چھلک جاتا ہے

کیا مجھے مان لیا اس کے مقابل تو نے

تیری فطرت جو درندوں سی نظر آتی ہے

کون سا رنگ کیا خون میں شامل تو نے

پھنس چکا ہے تو اسی جال میں خود ہی اب تو

جو بچھایا تھا مجھے دیکھ کے غافل تو نے

مزید غزلیں از شاداب الفت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں