پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شاد ذکی کی غزلیں — Shad Zaki Ghazals

شاد ذکی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کوئی بات نہ خالی جائے (غزل)

کوئی بات نہ خالی جائے

ایسی شرط بھی ڈالی جائے

جس در پر گونگے بہرے ہوں

اس پر کون سوالی جائے

ایسی آنکھیں ایسے ابرو

اک بھی وار نہ خالی جائے

عشق رفاقت دیکھ چکے ہیں

اب اک وحشت پالی جائے

پروانے کو طلب مچی ہے

آؤ آگ جلا لی جائے

اس نے مجھ سے جھوٹ کہا ہو

اس کے ہونٹ کی لالی جائے

کس کو پتہ ہے شادؔ سخنور کے حال کا (غزل)

کس کو پتہ ہے شادؔ سخنور کے حال کا

اک رنج مستقل ہوں میں چھبیس سال کا

ہم کو صفات حسن نے برباد کر دیا

ذمہ دیا گیا تھا تری دیکھ بھال کا

ہو لاکھ حسن خواب کا عریاں بدن مگر

اک پیرہن بھی چاہیئے مجھ کو خیال کا

کار ملال عشق میں کر تو رہا ہوں تو

آ کر مزہ خراب نہ کر دے ملال کا

مزید غزلیں از شاد ذکی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں