پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شاد صدیقی کی غزلیں — Shad Siddiqi Ghazals

شاد صدیقی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہ نفرت کا بغیچہ خاک کر دیں (غزل)

یہ نفرت کا بغیچہ خاک کر دیں

چلو ہم اپنا غصہ خاک کر دیں

کچھ اک کردار اترانے لگے ہیں

یہ گویا سارا قصہ خاک کر دیں

ہمارے پاؤں کے چھالے نہ دیکھو

ہمیں بتلاؤ رستہ خاک کر دیں

ہمیں نے دشت سے زمزم نکالا

جو ہم چاہیں تو دریا خاک کر دیں

ہمیں ڈر ہے جنہیں منصب ملا ہے

کہیں وہ ہی نہ نقشہ خاک کر دیں

یہ اک دن اپنی کمزوری بنے گی

چلو سب فتنہ وتنا خاک کر دیں

محبت کس طرح ثابت کریں ہم

بتا اب خود کو کتنا خاک کر دیں

ادب اتنا کہ قدموں میں پڑے ہیں

انا اتنی کہ لنکا خاک کر دیں

تجھے تو خاک کر ہی دیں گے اک دن

مگر پہلے یہ رشتہ خاک کر دیں

کتنے چہرے بدل رہی دنیا (غزل)

کتنے چہرے بدل رہی دنیا

خوب شاطر ہے مطلبی دنیا

تم کو دھوکا نہیں ملا مطلب

تم کو دھوکے میں رکھ رہی دنیا

ایک عاشق اداس ہے پھر سے

یعنی پھر جیت ہی گئی دنیا

تو جسے اپنی دنیا کہتا ہے

وہ بسا لے گی اک نئی دنیا

ساری دنیا میں تو ہی میرا ہے

تیرے ہونے سے ہے مری دنیا

مزید غزلیں از شاد صدیقی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں